zarda

چاولوں کا زردہ

EjazNews

زردہ بنانے کیلئے آ پ کو چاہئے:
چاول عمدہ پرانے آدھا کلو، چینی ڈیڑھ پاﺅ، گھی ایک پاﺅ، چرونچی آدھ چھٹانک،کشمش ایک چھٹانک، پستہ چوتھائی چھٹانک، زعفران رنگ کے لیے ذرا سا، بادام کی گری ایک چھٹانک، پانی دوکلو۔
ترکیب:
چاول چن کر ایک گھنٹہ پہلے ہی بھگو دیں۔ اب ایک دیگچی میں دوکلو پانی لے کر چولھے پر چڑھا دیں۔ پانی ابل جائے تو چاول ڈال دیں۔ ایک کھانے والا چمچہ گھی بھی اس میں ڈال دیں۔ چاول تین حصے پک جائیں تو اتار لیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نچوڑ دیں۔ دیگچی میں گھی ڈال کرچولھے پر چڑھا دیں ۔ گھی گرم ہو جائے تو بادام کی گری، کشمش اور پستہ ڈال دیں۔ ہلکا سا بھون کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں زعفران پانی میںگھول کر اور چینی ملا لیں۔ ا ب اس آمیزے کو پکے ہوئے چاولوں میں اچھی طرح ملا لیں۔ اس بات کاخیال رکھیں کہ چاولوں کو اچھی طرح ملا لیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ چاول ٹوٹنے نہ پائیں۔ نہایت احتیاط سے ملانا چاہیے ایک کھلے منہ کی دیگچی میں سارے چاول ڈال دیں اور دیگچی کا منہ اچھی طرح بند کر کے ہلکی آنچ پر رکھ دیں ۔ تھوڑے سے کوئلے ڈھکنے کے اوپر بھی رکھ دیں ۔ بیس پچیس منٹ ہلکی ہلکی آگ پر رہنے دیں۔ جب چینی کا پانی سوکھ کر چاول تیار ہو جائیں تو اتار لیں۔ عمدہ زردہ تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈبل روٹی کا حلوہ

اپنا تبصرہ بھیجیں