sitara netflex

نیٹ فلیکس پاکستانی اینی میٹڈ فلم ’’ستارہ ‘‘ریلیز کرے گا

EjazNews

نیٹ فلیکس دنیا بھر میں لوگوں کو مواقع فراہم کر رہا ہے کہ ایسے آئیڈیا جو عام طور پر سینما گھروں یا ٹیلی ویژن کی سکرینوں پر آپ ناظرین کو نہیں دکھا سکتے وہ مضبوط سکرپٹ، جاندار اداکاری کے بعد آپ سے خرید لیتا ہے جس کا نیٹ فلیکس بھاری معاوضہ بھی ادا کرتا ہے۔ دنیا بھر میں اسی وجہ سے نیٹ فلیکس کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔
نیٹ فلیکس پر یوں تو دنیا بھر سے ویڈیو مواد موجود ہے لیکن پاکستان کا حصہ اس میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ لیکن ہماری آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبیدہ چنائے کی اینیمیٹڈ فلم ستارہ کو نیٹ فلیکس ریلیز کرنے جارہا ہے ۔ ایک ٹین ایجر کی زندگی پر مشتمل یہ کہانی امریکہ میں پہلے ہی دکھائی جاچکی ہے۔ اب نیٹ فلیکس میں ریلیز ہونے کے بعد دنیا کے 150سے زائد ممالک کے لوگ اسے دیکھ سکیں گے۔
یاد رہے شرمین عبید چنائے کی یہ پہلی اینی میٹڈ فلم نہیں ، ان کی کمپنی اس سے پہلے بھی بچوں کیلئےفلمیں بنا چکی ہیں جو پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک خلافت پر بنائے جانے والے فلم کے سکرپٹ نے بہت متاثر کیا:قومی خان

اپنا تبصرہ بھیجیں