bisma maroff

پاکستانی وویمن ٹیم نے بنگلہ دیش سے ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

EjazNews

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا ۔ جس میں طالبات و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھرپور مزہ لیا۔دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے جیت لیا یوں مجموعی طور پر سیریز کی فاتح پاکستانی ٹیم ہے۔ لیکن ایک تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ہونا ابھی باقی ہے۔
پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور 7وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 112رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ پہلے روز کے میچ میں بسمہ معروف (کپتان) نے34، عمائمہ سہیل 33،عالیہ ریاض7، ارم جاوید21، سدرہ نواز 16، ڈیانا بیگ2اور کائنات امتیاز نے بھی 2رنز بنائے تھے۔

خواتین جوش کا اظہار کرتے ہوئے

دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان وویمن ٹیم نے 15رنز سے بنگلہ دیش کو ہرا دیا۔پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز م یں 167رنز با پائی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 152رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
پاکستان وویمن ٹیم کی کپتان دوسرے ٹی ٹونٹی میں زیادہ فام اور جوش میں نظرآئیں انہوں نے 70رنز بنائے۔جبکہ بنگلہ دیش کی سنجیدہ اسلام 45رنز بنا کر اپنی ٹیم میں نمایاں رہیں۔
تیسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں30اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ ان میچز کو دیکھنے کی کوئی ٹکٹ نہیں اور کوئی بھی شخص بغیر ٹکٹ کے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے،ہیںاور انشاءاللہ رہیں گے:جہانگیر ترین
جیت کے بعد نعروں کا جواب دیتے ہوئے

تیسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں30اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ ان میچز کو دیکھنے کی کوئی ٹکٹ نہیں اور کوئی بھی شخص بغیر ٹکٹ کے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں