Bread-Pudding

کسٹرڈ:ڈبل روٹی کی پڈنگ

EjazNews

اجزا:
چھوٹی ڈبل روٹی ایک عدد، دودھ ایک پاﺅ، چینی حسب پسند کم یا زیادہ، گھی یا مکھن حسب ضرورت، انڈے دو عدد، کسٹرڈ کے لیے دودھ آدھ سیر، کسٹرڈ پاﺅڈر کھانے والے دو چمچے۔
ترکیب:
ڈبل روٹی کے ٹوسٹ گھی میں یا مکھن میں تل کر نکال لیں۔ ایک ڈش میں ڈال کر ایک پاﺅ ابلا ہوا دودھ ان پر چھڑک دیں تاکہ ٹوسٹ نرم ہوجائیں ۔ اب باقی دودھ کا کسٹرڈ پیچھے دئیے ہوئے طریقے کے مطابق تیار کریں ۔ انڈوں کی سفیدی کو الگ اور زردی کو الگ خوب پھینٹیں اور دونوں کو کسٹرڈ والے دودھ میں ڈال کرپکائیں جب کسٹرڈ ذرا گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور ڈبل روٹی کے اوپر الٹ دیں۔ سارے ٹوسٹ کسٹرڈ میں چھپ جانے چاہئیں۔ ٹھنڈا ہونے پرکھانے کے لیے پیش کریں۔
پڈنگ تیار کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ جو چیز بھی دوسری چیز میں ملائی جائے اس کو خوب پھینٹ کر ملایاجائے انڈے جتنے زیادہ پھینٹے جائیں گے۔ پڈنگ اتنی ہی زیادہ ملائم ، نرم، خوش ذائقہ اور خوش رنگ تیار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹھی ٹکیاں

اپنا تبصرہ بھیجیں