Custard-Cake

کسٹرڈ کیک بنانے کی ترکیب

EjazNews

اس کیلئے آپ کو چاہئے:
دودھ ایک سیر، کسٹرڈ پائوڈر کھانے کے تین چمچے ، چینی تین چھٹانک یا حسب پسند، کیک ایک عدد ،آدھا پائونڈ، کریم حسب ضرورت یا چار اونس
ترکیب:
کیک کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ لیں اور جس ڈش میں کسٹرڈ ڈال کر جمانا ہے ،اس ڈش میں کیک کے ٹکڑے چاروں طرف لگا دیں ۔ درمیان میں بھی ایک ٹکڑ ا رکھ دیں ۔کسٹرڈ کو پکالیں اور جب کسٹرڈ تیار ہو جائے تو کسٹر ڈ کو کیک والی ڈش میں الٹ دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب کسٹرڈ اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو کریم کو خوب پھینٹ کر ڈش کے اوپر ڈال دیں۔کریم اس طریقے سے ڈالیں کہ کسٹرڈ والی ڈش پر سفید سفید کریم کی پتلی سی تہہ بن جائے اور نیچے سے کسٹرڈ بالکل نظر نہ آئے۔ کیک والا لذیذ اور خوش رنگ کسٹرڈ تیار ہے۔ کھانے کے لیے پیش کریں۔ بہترین سویٹ ڈش ہے۔ کیک کی جگہ آپ پیسٹری کے ٹکڑے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔اوراگر چاہیں تو کیک کے ٹکڑوں کی بجائے پورا کیک بھی ڈش میں رکھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مغلئی سفیدہ

اپنا تبصرہ بھیجیں