apricot custered

خوبانی کسٹرڈ بنانے کا طریقہ

EjazNews

خوبانی کسٹرڈ بنانے کا طریقہ
آپ کو چاہئے:
خشک خوبانی ایک پائو،ایک دن قبل بھگو دیں۔لیموں ایک عدد۔چینی دو کھانے کےچمچ۔فریش کریم ایک پیالی اورپانی ایک پیالی۔
کسٹرڈ کےلیے:دودھ آدھا لیٹر،چینی حسبِ ضرورت ،کسٹرڈ پائوڈر(کوئی بھی فلیور)دو کھانے کے چمچ،جیلیٹن پائوڈرایک کھانے کا چمچ اور پانی ایک پیالی۔
ترکیب:
ایک پتیلی میں دودھ اور چینی ڈال کر اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔ اس دوران پانی میں کسٹرڈ گھول لیں۔جب دودھ میں چینی حل ہوجائے، تو کسٹرڈ شامل کردیں، اس دوران چمچ چلاتی رہیں۔ اس کے بعد کریم پھینٹ کر آدھےکسٹرڈ میں مکس کردیں اور باقی سجاوٹ کے لیے رکھ دیں۔ خوبانیوں کی گٹھلیاں نکال کر بلینڈر میں پیس لیں۔ ایک پیالی میں تھوڑا سا پانی لےکر جیلیٹن پاؤڈر گھول کےخوبانی میں مکس کردیں۔ اب اس آمیزے کو ڈش میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں، جب جم جائےتو اس پر تیار شدہ کسٹرڈ ڈال کر کریم سے سجالیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گڑ کے تھیپلے

اپنا تبصرہ بھیجیں