baber azam

ہم نے جیسی کرکٹ یہاں کھیلی ویسی آسٹریلیا جا کر نہیں کھیلنی، ہم مثبت کرکٹ کھیلیں گے :بابراعظم

EjazNews

ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بننے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس بابر اعظم کا کہنا تھا دورہ آسٹریلیا کے لیے ہماری ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور کوشش ہو گی کہ جیت کر واپس آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم شکست کے بارے میں سوچ کر نہیں جاتی اور کوشش یہ ہوتی ہے کہ اپنی 100فیصد کارکردگی دکھائیں، لہٰذا ہم بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔
سری لنکا کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بارے میں بابر کا کہنا تھا سری لنکا کی ٹیم تیسرے درجے کی نہیں تھی بلکہ وہ ایک نوجوان ٹیم تھی اور ہماری ٹیم میں بھی کافی تبدیلیاں تھیں جس سے ہمیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور آسٹریلیا میں ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی 100فیصد کارکردگی دکھائیں۔
‘ہم نے جیسی کرکٹ یہاں کھیلی ویسی آسٹریلیا جا کر نہیں کھیلنی، ہم مثبت کرکٹ کھیلیں گے جیسی وہ کھیلتے ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا مجھے اپنی بیٹنگ پر یقین ہے اور اسی طرح میری کوشش ہو گی کہ قیادت کرتے ہوئے بھی خود پر یقین رکھوں، ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا کیونکہ اسی طرح ایک ٹیم تشکیل پاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی ٹیم سے پرفارمنس لینے کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی کا تسلسل بھی برقرار رکھوں اور بہتر سے بہتر کھیل پیش کر سکوں۔
یاد رہے :پاکستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک تصویر جس نے کیا سب کو حیران

اپنا تبصرہ بھیجیں