Scorpion

بچھو کا زہر اب روبوٹ نکالیں گے

EjazNews

بچھو کا زہر بیماروں کے لیے تریاق سے کم نہیں۔ طب کی دنیا میں اس زہر کو لے کر کئی طرح سے تحقیق کی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس میں سرطان سمیت کئی امراض کا علاج تیار کیا ہے۔ مراکش کی حسن یونیورسٹی کے محقق موق مکمل نے بچھو کا زہر نکالنے کے لیے ایک چھوٹی سی مشین یعنی ربورٹ تیار کیا ہے اب یہ کام انسان نہیں روبوٹ کریں گے۔ بچھو کا زہر نکالنا خطرے سے خالی نہیں۔ انسان یہ کام کرے تو بچھو کاٹ سکتا ہے۔ اس میں کئی خطرے اور جان جانے کا بھی اندیشہ ہے۔ بے ہوش یا مردہ بچھو سے زہر نکالنے کے لیے بھی اسے بجلی کے جھٹکے دینا پڑتے ہیں اور یہ جھٹکے خودزہر نکالنے والے کوبھی لگ سکتے ہیں یہ عمل محفوظ نہیں۔ چنانچہ مراکش نے مو¿ة نے وی ایس نامی ایک ہلکا روبوٹ تیار کیا ہے۔ اس کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے۔ اس کے استعمال کا کوئی نقصان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  2ارب پتی بل گیٹس اور وارن بوفے تاش کے پتوں کے شوقین کیوں ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں