ban-vs pak

لاہور قذافی سٹیڈیم سجے گا خواتین کے ٹی ٹونٹی میچوں سے ،بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان

EjazNews

بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹی ٹونٹی کھیلنے کیلئے پہنچ چکی ہیں۔ بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹر لاہور میں 3ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ خواتین کرکٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ قذافی سٹیدیم لاہور میں کھیلیں جائیں گے اور یہ میچ 26-28-30اکتوبر کو لاہور میں ہوںگے۔ جبکہ 2اور4نومبر کو ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائیں گی ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم سلمی خاتون کی قیادت میں پاکستان پہنچی ہیں جو کہ اس ٹیم کی کیپٹن ہیں جبکہ رومانا ون ڈے سیریز کی کیپٹن ہوں گی، پاکستانی خواتین ٹیم کااعلان ابھی نہیں ہوا۔ 24اکتوبر کو خواتین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔

بنگلہ دیش کرکٹر خواتین کی اپنے آفیشلز کے ساتھ شیئر کی گئی فوٹو

پاکستان میں کرکٹ جس اچھے طریقے سے خواتین کھیل رہی ہیں اس سے یہ امیدیں وابستہ ہونے لگی ہیں کہ جیت کی خبریں انہی کی طرف سے آیا کریں گی ۔ اپنے گزشتہ دورہ آسٹریلیا میں انہوں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ اس میں پی سی بی کا کرداربھی اچھا تھا جس نے خواتین کی سلیکٹر بھی ایک خاتون کو منتخب کیا۔ امید کی جارہی ہے یہ ٹوٹونٹی دیکھنے والوں کو محظوظ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  غیر متنازعہ شخصیات

اپنا تبصرہ بھیجیں