Sage dana kheer

ساگو دانے کی کھیر

EjazNews

ساگو دانے کی کھیر بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
دودھ آدھا کلو، ساگو دانہ کھانے والے دو چمچے، چینی حسب پسند،رو ح کیوڑہ کھانے والا ایک چمچہ، چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
ساگو دانے کو صاف کر کے چن لیں۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولھے پر چھڑا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ دودھ کو تین چار ابال آجائیں تو ساگو دانہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔چمچہ برابر چلات رہیں ورنہ نیچے لگ جائے گا۔
جب ساگو دانہ پک پک کر پھول جائے تو چمچہ اچھی طرح چلا کرچینی ڈال دیں۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے اور ساگو دانہ پک کر گاڑھا ہو جائے تو روح کیوڑہ ڈال کر نیچے اتار لیں اور کسی ڈش میں نکال کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چاندی کے ورق لگا کر نوش فرمائیں۔
یہ بہت ہلکی اورفائدہ مند غذا ہے اورتیار بھی بہت جلد ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فالودہ

اپنا تبصرہ بھیجیں