suuger can juce kheer

گنے کے رس کی کھیر

EjazNews

گنے کی کھیر بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
گنے کا تازہ رس ایک کلو، چاول آدھ پاؤ، چینی تین چھٹانک یا حسب پسند، روح کیوڑہ کھانے والے دو چمچے ، چاندی کے ورق حسب ضروریات، سوکھا کھوپرا تھوڑا سا۔
ترکیب:
گنے کے رس کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ آدھا چھٹانک دودھ گنے کے رس میں ڈال دیں۔ رس کے پکنے سے اوپر جو میل اکٹھا ہو، اس کو کفگیر سے نکال کر پھنکتی جائیں۔ جب رس صاف ہو کر قدرے گاڑھا ہو جائے تو چاول جو ایک گھنٹہ پہلے بھگو کر رکھے ہوں ڈا ل دیں اور پکنے دیں۔ جب چاول گل جائیں تو گھوٹنے کی مدد سے خوب اچھی طرح کھیر کو گھونٹ لیں۔ جب کھیر گاڑھی ہو جائے تو چینی اور کھوپرا لمبا لمبا کاٹ کر اتار لیں اور حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جمنے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈی ہونے پر ورق لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔
اس کھیر کو رساول بھی کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مینگو موز

اپنا تبصرہ بھیجیں