sarfraz ahme-old

سرفراز پچھلے دو سال سے ڈرے ہوئے کپتان تھے :شعیب اختر

EjazNews

سرفراز احمد کی اہلیہ کہتی ہیں کہ سرفراز ایک بہادر انسان ہے اور بہادر انسان مقابلہ کرتاہے۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا ایک بڑی خبر ہے ۔ عین ممکن ہے کہ بابر اعظم کو ون ڈے کا بھی کپتان بنا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز اچھی کارکردگی سے اپنی جگہ ٹیم میں بنائی وہ جب ٹیم میں آئے تو بیٹنگ پر توجہ دی اور کوشش کی کہ ہر جگہ کارکردگی دکھائیں لیکن چیمپئنز ٹرافی تک بطور کپتان وہ کہیں کھو گئے۔ اور مکی آرتھر کے نیچے کہیں دب کر رہ گئے تھے۔ وہ کوئی فیصلہ نہیں لے پارہے تھے اور کوئی سلیکشن نہیں کر پا رہے تھے وہ دو سال سے ڈرے ہوئے کپتان لگے ، انہیں بارہا سمجھانے کی کوشش کی کہ جو بھی فیصلے کرنا ہے تو اپنی مرضی سے کرو اور سامنے آکر کرو۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سرفراز کے سنٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں کوئی فرق نہیں پڑے گا سرفراز پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں شامل ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق سرفراز تینوں فارمیٹ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں۔
ایک سروے رپورٹ جیو نیوز نے بھی جاری کی ہے جس میں چینل نے عوامی سروے کروایا ہے کہ سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ درست ہے یا نہیں۔ اس پول میں 24گھنٹوں میں 6ہزار71افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں سے 72فیصد افراد نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کو درست قرار دیا جبکہ 28فیصد نے فیصلے کو غلط قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ججز کا احتساب جمہوری معاشرے کیلئے ضروری ہے:سپریم کورف

اپنا تبصرہ بھیجیں