vegetable

کچی سبزیاں اور پھل کھائیے، ڈپریشن بھگائیے

EjazNews

بعض سبزیوں اور پھلوں کو کچا کھانے کے بہت سے فوائد ہیں۔ تحقیقات کے مطابق ماہرین نفسیات کا سمجھنا ہے کہ دوستوں میں وقت گزارنے ، ورزش اور چہل قدمی کرنے سے بھی ذہنی تنائو دور ہوتا ہے لیکن یونیورسٹی آف اوٹاگو کے ماہرین کہتے ہیں کہ پالک ، گاجر، مولی ، سیب، سلاد ، گوبھی اور ناشپاتی وغیرہ کچی کھانے سے دماغی صحت بہتر رہت یہے کیونکہ پکانے یا انہیں مربے وغیرہ میں محفوظ کرنے کے صنعتی عمل میں ان کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔ اس ضمن میں سائنسدانوں نے امریکہ اور نیوزی لینڈ میں 4سو بالغ افراد کا سروے کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ لیکن اس سروے سے ایک بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ اگر دن میں وقفے وقفے سے پانچ مرتبہ کچے پھل اور سبزیاں کھائی جائیں تو اس سے دماغ امراض لاحق ہونے کا خدشہ بھی کم ہو جاتا ہے، مزاج بہتر ہوتا ہے اور ڈپریشن میں کمی واقعی ہوتی ہے۔ اس رپورٹ پر تحقیق کرنے والی ماہر ٹیملن کونر کہتی ہیں کہ کچی سبزیوں اور پھلوں میں ایسے اجزا معیار اور مقدار میں زیادہ ہوتے ہیں جو نفسیاتی عوارض کو بھی بڑھنے نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایٹمی جنگوں کے خوف سے دنیا نے بیج بھی محفوظ کرنا شروع کر دئیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں