Sweet potato kheer

آلو کی کھیر

EjazNews

آلو کی کھیر بنانے کیلئے:
دودھ ایک کلو، آلو ایک پائو، چینی ایک پائو یا حسب پسند، بادام کی گری اور پستہ حسب پسند کم یا زیادہ، چاندی کے ورق حسب پسند ، روح کیوڑہ۔
ترکیب:
آلوئوں میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ آلو ادھ کچے ہو جائیں تو نیچے اتار لیں اور چھلکا اتار کر آلوئوں کے پتلے پتلے قتلے تراش لیں۔ دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ دود ھ جب پک پک کر آدھا رہ جائے تو اس میں آلو کے قتلے ڈال دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ آلو کے قتلے گل جائیں تو چینی ڈا ل دیں اور چمچہ اچھی طرح چلا دیں۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے اور آلو دودھ میں مل جائیں تو خوب چمچہ چلا کر سب چیزوں کو اچھی طرح ملا دیں۔ کھیر جب گاڑی ہونے لگے تو چمچہ برابر چلاتی رہیں ورنہ نیچے لگ جائے گی۔ حسب پسند گاڑھی رکھ کر بادام کی گری ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد روح کیوڑہ ڈال کر نیچے اتار لیں اور ڈش میں ڈل کر رکھ دیں۔ ٹھنڈی ہونے پر ورق اور پستہ وغیرہ لگا کر سجالیں اور کھانے کے لیے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  جلیبی کی پڈنگ

اپنا تبصرہ بھیجیں