joker

اربوں ڈالر کمانے والی جوکر فلم ہمیں کیا سکھا رہی ہے

EjazNews

اگر اس فلم میں جوکئن فینکس کے شاندار کام کی تعریف نہ کی جائے تو یہ زیادتی ہوگی۔ ہالی ووڈ کی فلمیں یوں تو شاندار ہی ہوتی ہیں لیکن کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو دنیا بھر میں داد وصول کرتی ہیں۔ جوکر فلم میں کئی ایسے سین بھی آپ کی نظر سے گزریں گے جب بہترین ایکٹنگ پر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ہو سکتا ہے جوکر اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو اور سٹیج پر پہنچ کر دیکھنے والوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر کر ایوارڈ اپنے نام کر لے۔
بیٹ مین سیریز سے شہرت پانے والا منفی کردار جوکر اب پوری فلم کو سنبھالا دے گیا ہے اور کمال خوبصورتی سے اس کردار کو پیش کیا گیا ہے۔ ہر ایک شخص کے اندر کوئی خامی اور خوبی ہوتی ہے اور اس کے برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے ۔مووی کا شاندار سکرپٹ جوکر کو اپنی برداشت کی دہلیر پر قائم رکھنے کے لیے اس کے جذبات اور عادات کو شاندار طریقوں سے عیاں کرتا ہے اور بڑی خوبصورتی سے اس فلم میں یہی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دیا اور طوفان،اپنے وقت کی شاہکار فلم

اپنا تبصرہ بھیجیں