شاہی مہمانوں نے اسلام آباد میں مصروف ترین دن گزارا

EjazNews
شہزادہ اور شہزادی بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں
بچوں کے ساتھ بنائی گئی ایک یادگار تصویر
شہزادی کسی بات پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں
شہزادہ اور شہزادی خوشگوار موڈ میں
بچوں کے ساتھ پیار کرتے ہوئے
شہزادہ ویلیم ایک بچے ساتھ پیار کرتے ہوئے
اسلام آباد کے خوبصورت موسم میں شہزادہ اور شہزادی خوشگوار موڈ میں
کلاس روم میں شہزادی اپنا جھمکا ٹھیک کرتے ہوئے

برطانوی پرنس اور پرنسز پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ گزشتہ شب پاکستان پہنچے ۔ پاکستان پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
شاہی مہمان کی مصروفیت صبح سویرے سے شروع ہو گئی تھی جہاں سب سے پہلے انہوں نے بچوں کے ایک سکول کا دورہ کیااور ان میں گھل مل گئے۔ ٹیچروں سے پرنس ویلیم اور ان کی اہلیہ نے تبادلہ خیال بھی کیا۔ بچوں میں تو وہ جیسے گھل مل گئے تھے ۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز کو بھی دیکھا اور وہاں بیٹھ کر بچوں سے گپ شپ بھی لگائی۔
شاہی مہمانوں اس کے بعد اسلام آباد کے ایک کالج میں بھی گئے جہاں پر بچیوں نے ان کا استقبال کیا اور اپنے درمیان انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئیں۔ انہوں نے پاکستان کے نظام تعلیم کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کی ۔
شاہی جوڑے کی ملاقات صدر پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ۔ جہاں پر انہیں ظہرانہ بھی دیا گیا اور وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ وزیراعظم نے بلین ٹری پروگرام کے متعلق بھی شاہی جوڑے کو بتایا جسے ا ن کی طرف سے سراہا بھی گیا۔
شاہی جوڑے کی مصروفیت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی اس کے بعد انہوں نے ایک رکشہ پر سواری کر کے پاکستان مانومنٹ کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  درو دیوار کو کائناتی روشنیوں سے مزین کرنے والی آرٹسٹ
وزیراعظم عمران خان مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے
وزیراعظم مہمانوں کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں
وزیراعظم ہاؤس میں کسی بات پر خوشگواری کا اظہار کرتے ہوئے
وزیراعظم ،شہزادہ اور شہزادی محو گفتگو
صدر مملکت و اہلیہ شاہی جوڑے سے صافحہ کرتے ہوئے
رکشہ پر تقریب میں شرکت پر مہمان کیا آئے۔ سب کے دل ہی جیت گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں