bilawal-larkan

بلاول بھٹوزرداری کا 18اکتوبر سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان

EjazNews

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔ ہم اس غیرجمہوری حکومت کے خلاف جدوجہد کا آغاز کریں گے، ہم کراچی میں جلسہ رکھیں گے، تھرپارکر اور کشمور کے بعد ہم پورے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد خیبرپختونخوا سے کشمیر تک پیغام لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام ایک عذاب میں ہیں، ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھ کر گئی ہیں اور بجلی، گیس سمیت ہر طرح کا بل پہلے سے زیادہ آرہا ہے۔پورا ملک سراپا احتجاج ہے، مذہبی تنظیمیں اور کاروباری طبقہ بھی احتجاج پر مجبور ہے جبکہ میڈیا، سرکاری ادارے اور نجی شعبے سے نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ سلیکٹڈ لوگ آپ کے معاشی حقوق کا تحفظ نہیں کرنا چاہتے اور اسی لیے ہم نکلے ہیں تاکہ آپ کے معاشی اور جمہوری حقوق کو بحال کر سکیں۔انہوں نے وکلا سے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیج سکیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے مل کر ایک ایسی عوامی حکومت بنانی ہے جو غریبوں اور عام آدمی کو سہولت دے اور اس قسم کی حکومت صرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہی بنا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں