sohan halwa

سوہن حلوہ گھر میں تیار کرنے کا طریقہ

EjazNews

سوہن حلوہ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
نشاستہ ایک پاﺅ، چینی ایک کلو، پانی ایک کلو، گھی ایک پاﺅ، چھوٹی الائچی چوتھائی چھٹانک، ٹاٹری ہلکی سی ایک چٹکی، جائفل ایک عدد، جاوتری ذرا سی، زرد رنگ چوتھائی چائے کا چمچہ، بادام کی گری آدھ چھٹانک، پستہ چوتھائی چھٹانک۔
اب سوہن حلوہ تیار کرتے ہیں:
ایک کھلے منہ کے دیگچے میں دس چھٹانک پانی ڈالیں اور چینی کو اس پانی میں حل کر لیں ۔ جاوتری ، ٹاٹری اور جائفل پیس کر پانی میں ملا دیں ۔چھوٹی الائچی بھی آدھی پیس کرڈ ال دیں اور اس دیگچے کو چولھے پر چڑھا دیں اور چاشنی تیار کرلیں۔ دوسری دیگچی میں چھ چھٹانک پانی لے کر نشاستہ اور زرد رنگ اس میں حل کر لیں۔ اور اس مرکب کو کپڑے میں چھان لیں۔ اس چھانے ہوئے نشاستے کوچاشنی میں ڈال دیں اور چولھے پر چڑھا دیں ۔ ہلکی آگ پر پکنے دیں ۔ چمچہ برابر چلاتی رہیں ۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد اس میں بادام اور پستہ چھیل کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب قوام حلوے کی مانند گاڑھا ہو جائے اورچمچہ مشکل سے چلے تو گھی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈال دیںاور چمچہ چلاتی رہیں۔ حلوہ سرخ ہو کر گھی چھوڑ دے تو نیچے اتارلیں۔ اور کسی تھال میں الٹ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گلاب جامن ڈیزرٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں