molana fazlu rehman

ہم پُرامن لوگ ہیں ، تمہاری طرح اداروں کی دیواروں پر شلواریں نہیں لٹکائیں گے:مولانا فضل الرحمٰن

EjazNews

مولانا فضل الرحمن نے پشاور میں اپنی جماعت کی سالار فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے اپنے حقوق کے لیے ہمیشہ پرامن احتجاج کا راستہ اپنایا، ہمارے کارکنوں اور مدارس کے طلبا نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی۔حکومت کیخلاف مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم آگے بڑھیں گے، اب پیچھے مڑنے کا کوئی آپشن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو چوری کرکے ناجائز حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا اور جب ہمارا جعلی وزیراعظم بیرون ملک جاتا ہے تو کوئی ان کا استقبال کرنے نہیں آتا۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ اس نااہل حکمران کی وجہ سے ملک پیچھے جارہا ہے، مغربی دنیا کا ایجنڈا نافذ کرنے کے لیے اس کٹھ پتلی کو مسلط کیا گیا۔ملکی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت ڈوب رہی ہے، کارخانے بند ہورہے ہیں اور تاجر رو رہا ہے جبکہ وزیراعظم انڈے، مرغی اور کٹوں سے معیشت کو سنبھالتے سنبھالتے اب لنگر خانوں تک پہنچ چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں آج ایک پیج پر ہیں اور حمایت کے اعلان پر میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو مارچ کا آغاز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن لوگ ہیں اس لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ نہیں کریں گے اور تمہاری طرح اداروں کی دیواروں پر شلواریں بھی نہیں لٹکائیں گے۔حکومت کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت نہیں پوری قوم اسلام آباد آرہی ہے، کیا ریاستی ادارے قوم کے ساتھ تصادم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امن کا پیغام دے کر امن کی ضمانت چاہ رہے ہیں لیکن ہمیں روکنے کی بات کی جارہی ہے، میں ڈنڈے برداشت کرلوں گا مگر آپ تو ملا کی پھونک برداشت نہیں کرسکیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور قدم، قدم پر مشاورت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا قد آور مجسمہ نصب

اپنا تبصرہ بھیجیں