pumpkin-halwa

شوگر فری کدو کا حلوہ

EjazNews

اس حلوہ کو تیار کرنے کیلئے آ پ کو چا ہئے:
کدو ۔ڈیڑھ کلو،دودھ۔ سات سو پچاس ملی لیٹر، شوگر فری سویٹنر۔حسب پسند، میدہ۔ دو سو پچاس گرام، تیل۔حسب ضرورت، ہری الائچی۔چھ عدد پسی ہوئی، کاجو۔ بارہ عدد ، پستے۔ بارہ عدد ، بادام ۔بارہ عدد ، بادام ایسنس ۔چند قطرے ، گلاب کا پانی۔
اب جی تیارکرتے ہیں ہم ہم شوگر فری کدو کا حلوہ:
ایک بڑی اور گہری کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اب کدو شامل کرکے ہلکی آنچ پر سوتے کرلیں۔جب خوشبو آئے تو دُودھ اور سویٹنر شامل کر کے پکالیں۔ جب کدو نرم ہو جائے تو ہینڈ بلینڈرکی مدد سے پیس لیں۔اب بادام کا ایسنس ، گلاب کا عرق اور الائچی ڈال کر پکائیں۔جب تیل الگ ہو جائے تو تھوڑا سا میدہ ڈال کر مسلسل چمچ چلاتے جائیں۔تیار ہونے پر پستہ، کاجو اور بادام سے سجا کر گرما گرم پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کاک ٹیل کھیر

اپنا تبصرہ بھیجیں