imran khan + Chines sadar

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین

EjazNews

وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر چین گئے ،جس میں انہوں نے چائنہ کے انویسٹرز سے بھی ملاقات کی ۔ اپنے دورے کے دوسرے روز وہ چینی صدر سے ملے ۔ جس میں وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ڈان نیوز کے مطابق اس ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے زائد جاری لاک ڈاؤن کے خاتمے پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے موقف کا تذکرہ کیا جو انہوں نے اقوام متحدہ میں پیش کیا اور کہا کہ آپ نے ہر جگہ اور ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم عمرن خان ایک تقریب میں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سخت ترین معاشی حالات سے پاکستان نکل گیا ہے اور اس سلسلے میں چین نے جو مالی تعاون کیا اس کو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین نے حمایت فراہم کرنے کے لیے کبھی ہمارے قومی مفاد کے خلاف کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا اور ہماری غیر مشروط مدد کی۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو سخت معاشی حالات سے باہر آنے کا موقع فراہم کیا اس کے ساتھ وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت فراہم کیے گئے تعاون کو سراہا۔
چینی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بھی کرتے ہیں ۔قبل ازیں صدر شی جنگ پنگ نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین لی ژان شو کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:  اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،ان کو انتخابی عمل میں شریک کریں گے:وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں