Mahvish hayat-award show

مہوش حیات ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

EjazNews

مہوش حیات کو جب ستارہ امتیاز ملا تو وہ سب سے زیادہ تنقید کی زد میں رہیں۔ اس دوران ان کے جذبات ٹویٹ اور بیانات بھی سامنے آئے لیکن اس کے بعد شاید انہوں نے یہ طے کر لیا ہوا ہے کہ بھئی مشہور رہنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ متنازع کام کرو۔ پچھلے دنوں ایک رپورٹر کو وہ یہ کہتے ہوئے سنی گئیں کہ مجھے کشمیر پر بات کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ اب کس نے منع کیا ہے اس پر ملک کے ایک بڑے صحافی نے بھی اپنے ٹویٹ کا استعمال کر دیا اور ہر طرف مہوش حیات مہوش حیات ہی ہوتی رہی ۔ چند دنوں کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ اور ویڈیو بھی ریلیز کیں جس کے مطابق وہ کشمیر پر بات کر رہی تھیں۔
بحرکیف بات تھی کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی ساتھ ہی محترمہ نے ایوارڈ شو میں اپنے پرفارمنس کی ریہرسل سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں:  سائنس فکشن فلم پراجیکٹ غازی ریلیز ہو گئی

اب کیا تھا سوشل میڈیا سارا ایکٹو ہوگیا کہ یہ مہوش حیات کہا ں ہے۔
ان کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈانس ریہرسل کر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے لکھا کہ وہ اور احسن 5 برس بعد ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔ ان کا گلابی ٹراؤزر اور جسم کے اوپری حصے کی شرٹ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو پسند نہیں آئی اور تبصرے ہونے شروع ہو گئے۔اور جس سے جو لکھا گیا اس نے لکھ دیا۔
اب لکھنے والوں کو کون ر وک سکتا ہے لیکن بعض لوگ اپنی پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے کچھ سوچ لیں یا بولنے سے پہلے سوچ لیں کہ وہ کیا کہہ رہے تو کیا زیادہ بہتر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  چٹ منگنی پٹ بیاہ

اپنا تبصرہ بھیجیں