sweet potato barfi

آلو کی برفی

EjazNews

آلو کی برفی بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
آلو ڈیڑھ کلو، گھی آدھ پاﺅ، کھوپرا ایک چھٹانک، چینی تین پاﺅ،بادام، پستہ حسب پسند
اب بناتے ہیں جی آلو کی برفی
آلوﺅں کوابال لیں اور چھیل کر سل پر باریک پیس لیں۔ کڑاہی میں گھی ڈال کر چولھے پر چڑھادیں۔ گھی گرم ہو جائے تو آلو ڈال دیں اورچمچہ چلاتی جائیں۔ جب آلو تھوڑا سا رنگ بدل جائیں تو کھوپرا باریک پیس کر ڈال دیں اوربھونیں۔جب آلو اور کھوپرا اچھی طرح بھن جائے تو نیچے اتار کر رکھ لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں ۔ چاشنی تیار ہو جائے تونیچے اتار لیں اور آلو والا آمیزہ چینی میں ڈال دیں۔ دونوں چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں ۔ بادام اور پستہ بھی ڈال دیں۔ کسی سینی یا تھال میں تھوڑا سا گھی چپڑ کر تیار شدہ آمیزہ اس تھال میں الٹ دیں اور نہایت صفائی سے تھال میں ایک جیسا بچھا دیں ۔ ٹھنڈا ہوجائے تو حسب مرضی اس برفی کے ٹکڑے کاٹ لیں ۔ چاندی کے ورق لگا کرڈش سجائیںا ور کھانے کے لیے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گنے کے رس کی کھیر

اپنا تبصرہ بھیجیں