barfi

گھر میں برفی بنانے کا طریقہ

EjazNews

برفی بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
کھویا ایک پاﺅ، چینی ایک پاﺅ، سبز الائچی چھ دانے
اب بناتے ہیں:
کھوئے میں چینی ملالیں اورچولھے پر چڑھا دیں۔ ہلکی آنچ پر کھوئے کو پکنے دیں ۔ جب کھویا خوب بھن جائے تو سبز الائچی کے دانےنکال کر ڈال دیں اور تھوڑی دیر بعد اتار کر کسی تھالی میں تھوڑا سا گھی لگا کر کھویا ڈال دیں اورچمچہ سے پھیلا دیں جم جائے تو ٹکڑے کاٹ لیں اس برفی میں آپ بادام اور پستہ بھی ڈال سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گڑ کا حلوہ

اپنا تبصرہ بھیجیں