HBL-PSL2020کی دنیا بھر میں کوریج ایس این ٹی وی کرے گا:پی سی بی

HBL_PSL_5

ایس این ٹی وی ایک سپورٹس ویڈیو ایجنسی ہے جو بہترین ڈیجیٹل مواد تیار کرکے اپنے رائٹس ہولڈرز اور مختلف برانڈز کو فراہم کرتی ہے۔پی سی بی کے مطابق دی ایسوسی ایٹ پرس اور آئی ایم جی کے ساتھ شراکت داری کے باعث ایس این ٹی وی کے کیمراز اور سٹاف دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ ایس این ٹی وی دنیا بھر میں موجود اپنے شراکت داروں کو سب سے پہلے اہم اور خصوصی مواد فراہم کر تا ہے۔ ایس این ٹی وی کی بنیاد 1996ء میں رکھی گئی تھی ۔ یہ ایجنسی دنیا بھر کے 115سے زائد ممالک میں اپنی سروسز فراہم کر تی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کی کوریج کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سپورٹس نیوز ٹیلی ویژن (ایس این ٹی وی) میں شراکت داری کا معاہدہ طے پا یا ہے۔ دنیا بھر کے نیوز براڈ کاسٹر ز کو 20فروری سے 22مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے تمام میچز کی جھلیکوں تک رسائی ممکن ہوگی۔
ایونٹ کے تمام میچوں کی جھلکیوں کے علاوہ ایس این ٹی وی کو میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کور کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔ایس این ٹی وی کی جانب سے فراہم کیا جانے والا تمام مواد صرف ایڈیٹوریل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے نیوز براڈ کاسٹرز کو مذکورہ مواد سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ PSL2020میں 36غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور یہ ایونٹ 32روز تک جاری رہنا ہے۔اس شراکت کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہم وطن بھی انہیں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی جو مستقبل میں غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کے لیے بھی مدد گار ہوگی۔
ایس این ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر جیمز ڈابس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی وسیع و عریض کوریج کو دنیا بھر تک پھیلائیں گے۔پی ایس ایل کی جھلکیاں اور خبریں اس ضمن میں ایس این ٹی وی کی کرکٹ سے متعلق کوریج کو مزید فروغ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں