سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا یا پھر خودکشی تھی، تحقیقات کے مطالبہ

sushantsingrajput
EjazNews

انڈین ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس بالی وڈ ہیرو سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ پیشہ وارانہ رقابت کے سبب کلینیکل ڈیپریشن کا شکار ہوکر خود کشی کرنے کی تحقیقات کرے گی۔
انیل دیش مکھ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی، تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ پیشہ وارانہ رقابت کے باعث کلینکل ڈیپریشن سے گزر رہے تھے۔ ممبئی پولیس اس زاوئیے سے بھی تحقیقات کرے گی۔

سشانت سنگھ راجپوت کے چچا کا کہا ہے کہ سشانت خودکشی نہیں کر سکتاوہ بہت بہادر اور ہنس مکھ لڑکا تھا ان کی موت کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ہے تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے انڈین گورنمنٹ سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہ۔
سشانت سنگھ راجپوت اتوار 14 جون کی دوپہرباندرا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ 34 سالہ اداکار کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔
سشانت سنگھ کی موت کے بعد یہ تنازع سامنے آیا کہ ان کی خودکشی کا تعلق پیشہ وارانہ رقابت سے ہے،

یہ بات بڑی اہمیت کی حامل کہ سشانت سے قبل ان کی سیکرٹری دشا سیلیان نے بھی خودکشی کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں