Greek-Meatballs

یونانی میٹ بالز

EjazNews

اشیاء ووزن:
قیمہ ڈھائی پائوسوکھی ڈبل روٹی کا چورا پانچ چھٹانک (پانی میں بھگو کرنچوڑ لیں)، پسی لال مرچ حسب پسند، پیاز درمیانے سائز کی چار عدد(باریک کاٹ لیں)، نمک حسب ضرورت، ہرا دھنیا چند پتیاں (کتر کے)، میدہ چار کھانے کے چمچ، انڈا ایک عدد ، آئل تلنے کے لئے۔

یہ بھی پڑھیں:  بیسن میں تلی ہوئی مچھلی

ترکیب:
کٹی ہوئی پیاز کے دو حصے کرلیں، ایک حصے کوگھی گرم کر کے تل لیں۔ دھلے ہوئے قیمے میں بقایا کچی پیاز، ڈبل روٹی کا چورا، تلی ہوئی پیاز، نمک ، مرچ ، ہرا دھنیا اور انڈا شامل کر کے اچھی طرح گوندھ لیں اور اس آمیزے کے چھوٹے چھوٹے گولے بنالیں یا کبابوں کی شکل دے دیں اور میدہ لگا کر تل لیں اورگرم گرم پیش کریں۔