covid19-india

انڈیا میں ایک دن میں 50ہزار کرونا کیسز سامنے آگئے

EjazNews

انڈیا میں بڑھتے ہوئے کیسز پوری دنیا کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ انڈیا کی ایک تو آبادی بہت زیادہ ہے اور دوسرا یہاں کی آبادی بے ہنگم اور سہولیات سے عاری ہے۔ انڈیا میں ایک دن میں کرونا کے 50 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس پر وہاں وبا کے پھیلاو کی صورت حال کے بارے میں تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

انڈیا کا ایک بہت بڑا مسئلہ یہ بھی بن چکا ہے کہ وہ اب بڑی تیزی سے ہندو سٹیٹ بنتا جارہا ہے جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ وہاں پر ہندوﺅں کے بڑے بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں جس پر کسی قسم کی پابندی بظاہر نظر نہیں آتی۔ یہاں تک کہ انڈیا کے مختلف پرائیویٹ چینلز پر نشر ہونے والے مذہبی پروگراموں کے اگر آپ اجتماعات دیکھیں تو آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ وہاں پر کتنی لوگ موجود ہیں اور وہاں کسی بھی قسم کی احتیاطی تدبیر اختیار نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملکہ برطانیہ نے برطانوی پارلیمنٹ 14اکتوبر تک معطل کرنے کی منظوری دے دی

انڈیا کی وزرات صحت کے مطابق کرونا کے 52 ہزار 123 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد پونے 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 775 افراد کووڈ 19 کے باعث انتقال کر گئے ہیں اور مجموعی تعداد 34 ہزار 968 ہو چکی ہے۔
دریں اثنا یہ رپورٹ آ رہی ہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کے بعد مزید رکن اسمبلی کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں جن میں سے سات بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں اور دو کانگریس کے۔
ادھر اترپردیش کے شہر ایودھیا میں رام مندر کے لیے بھومی پوجن یعنی زمین کی پوجا کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ یہ تقریب محدود پیمانے پر 5 اگست کو ہونی ہے ۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس پوجا میں شرکت کرنے والے ایک اہم پجاری کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ وہاں تعینات 16 پولیس اہلکار بھی پازیٹو پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت انسانی ہڈیو ں کی سمگلنگ کا سب سے بڑا مرکز

انڈیا کے ہندو سٹیٹ کی جانب بڑھنے کی اس سے بڑھ کر اور کیا مثال ہو سکتی ہے کہ جس ملک میں ایک دن میں 50ہزار کیس سامنے آرہے ہیں وہاں پر ایک متنازع مندر تعمیر کرنے کی جلد از جلد کوشش کی جارہی ہے نہ کہ کرونا سے اپنے ملک کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ اس وقت حکومت کی ترجیح رام مندر ہونی چاہیے یا کرونا سے لڑنے کے لیے ہسپتال۔