istio Bariani

اسٹیو بریانی

EjazNews

اشیاءووزن:
بکرے کا گوشت ایک کلو، چاول ایک کلو (ابلے ہوئے)، پیاز پانچ عدد (کٹی ہوئی ) تلی ہوئی پیاز ایک کپ (لچھے دار) ادرک و لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، ٹماٹر چار عدد (کٹے ہوئے )، دہی 250گرام، نمک حسب ذائقہ، پسی سرخ مرچ دو کھانے کے چمچ، ثابت سرخ مرچ آٹھ عدد، ثابت گم مسالہ دو کھانے کے چمچ، جائفل اور جاوتری آدھا چائے کا چمچ، زردے کا رنگ (ایک چٹکی ، تین چمچ پانی میں حل کر کے اسی میں دو قطرے کیوڑہ بھی ڈال دیں) آلو بخارے دس عدد، کوکنگ آئل ڈیڑھ پیالی۔

یہ بھی پڑھیں:  آم کا اسکوائش

ترکیب:
گوشت میںپیاز، لہسن، و ادرک کا پیسٹ، ٹماٹر، نمک، پسی سرخ مرچ، گرم مسالہ، ثابت دھنیا، دہی اور دو کپ پانی ڈال کر کوکر میں پکائیں۔ 20منٹ کے بعد ثابت سرخ مرچ، جائفل جاوتری اور کوکنگ آئل ڈالیں اور گوشت کو اچھی طرح بھون لیں۔ دوسری دیگچی میں آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں اور پھر اس پر تمام گوشت اور مسالہ ڈال دیں۔ آلو بخارے اور براﺅن کی ہوئی پیاز کی نصف مقدار بھی ڈال کر بقیہ چاولوں کی تہہ لگائیں اور آخر میں باقی رہ جانے والی پیاز، آلو بخارے اور زردے کا رنگ ڈال کر دس منٹ کے لئے دم لگا دیں، گرما گرم اسٹیو بریانی تیارہے۔