artugul_gazi

ارطغرل غازی کے ”ترگت“ عید پاکستانیوں کے ساتھ منائیں گے

EjazNews

ارطغرل غازی کے مشہور کردار ترگت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے کہ وہ عید پر پاکستانیوں کے مہمان بننے جارہے ہیں

عید کے موقع پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور میزبان وسیم بادامی کے ساتھ براہ راست ویڈیو نشست کریں گے۔

جنگیز جوشقون (ترگت )نے مداحوں کےلئے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کی جانے والی مختصر دورانیے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ آن لائن نشست کر رہے ہیں۔
ترگت کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس پر دل کھول کر کیے ہیں کہ وہ عید کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ارطغرل غازی کے اداکار سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی مداحوں اور پاکستان کے لیے محبت کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ ترک ڈرامے کی کچھ کاسٹ اخبارات اور ویب سائٹس کو دئیے گئے انٹرویوز میں بھی پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  قندیل بلوچ کے قاتل کو عمر قید کی سزا

اس کے علاوہ ارطغرل غازی کی مشہور اداکارہ حلیمہ سلطان بھی موبائل کمپنی کی برینڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔