eng

پاکستان انگلینڈ سیریز:انگلش ٹیم کے سکواڈ کا اعلان

EjazNews

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز، زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر شامل ہیں۔
یہ وہی ٹیم ہے جو ویسٹ انڈیز کیخلاف میدان میں اتاری گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز جیت لی

اگر بات کی جائے پاکستانی سکواڈ کی تو پاکستان سکواڈ میں بابر اعظم (نائب کپتان) اوپنر عابد علی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم، اوپنر امام الحق، فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، فاسٹ باؤلر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ شامل ہیں۔
5اگست سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز شروع ہو رہی ہے۔