capsi_com_onina_masala

کیپسی کم اونین مسالہ

EjazNews

اشیاءووزن:
شملہ مرچ آدھا کلو، پیاز ایک پاﺅ، ٹماٹر آدھا پاﺅ، گرم مسالہ پسا ہوا دو کھانے کے چمچ، بیسن چار چائے کے چمچ، سرخ مرچ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، کوکنگ آئل آدھا کپ۔

ترکیب:
پیاز کے باریک لچھے بنائیں اور شملہ مرچ کو لمبے اور پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کسی دیگچی میں آئل گرم کر کے پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کرلیں اور شملہ مرچ بھی شامل کر کے کچھ دیربھوننے کے بعد اس میں گرم مسالہ اچھی طرح ملا ئیں۔ دوس ے تین منٹ کے بعد نمک اور سرخ مرچ ملائیں اور ایک کپ گرم پانی ڈال کر اس میں بیسن بھی ڈال دیں اور پانچ سے سات منٹ تک پکانے کے بعد اتارلیں اور کیپسی کم اونین مسالہ کا لطف اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیف کارن پیپر