muhammad hafeez

محمد حفیظ نے8کروڑ60لاکھ چھپائے ہیں:ایف بی آر

EjazNews

ایف بی آر ا کی جانب سے جاری ہوئے ایک علامیہ کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ کا انکم ٹیکس 2014 کا آڈٹ کیا گیاہے ۔ محمد حفیظ نے 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے چھپائے۔ ان کو 8 کروڑ 60 چھپانے پر وضاحت کے لیے متعدد بار مہلت دی۔جبکہ تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیاہے۔

ایف بی آر کہتی ہے کرکٹر محمد حفیظ ٹیکس ادائیگی کی بجائے اپیل میں چلے گئے ہیں۔ محمد حفیظ کی اپیل کے فیصلے کے بعد ریکوری کی جائے گی۔

گزشتہ سال ایف بی آر نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔ محمد حفیظ پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑں روپے مالیت کے اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔گزشتہ سال قومی کرکٹر نے اپنے ایک بیان میں ایف بی آر کے نوٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ باقاعدہ فائلر ہیں اور ایف بی آر کی ریٹرنز سالانہ جمع کراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  5اگست کو کھیلے جانے والے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان