AR Rehman

ایک گروہ میرے خلاف سازشیں کررہا ہے:اے آر رحمٰن

EjazNews

سائوتھ انڈیاسے تعلق رکھنے والے معروف میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمٰن کا میوزک ہمیشہ نیا اور ہٹ کے ہوتے ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا فین کلب بھی بہت سی سرحدوں کو عبور کیے ہوئے ہے۔

اے آر رحمٰن کچھ عرصے سے فلموں کی دنیا سے غائب تھے۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی کر چکے ہیں لیکن بالی وڈ کے اس میوزک ڈائریکٹر نے فلمو ں میں کم میوزک دینے کی وجوہات بتا دی ہیں۔

ریڈیو مرچی کو انٹرویو دیتے ہوئے اے آر رحمٰن کا کہنا تھا، ‘میں اچھی فلموں کو انکار نہیں کرتا لیکن مجھے لگتا ہے کوئی گروہ ہے جو غلط فہمیوں کی وجہ سے افواہیں پھیلا رہا ہے۔ ‘جب (فلم ڈائریکٹر) مکیش چھابرا مییرے پاس آئے تو میں نے انہیں دو دن میں چار گانے بنا کر دئیے۔

اے آر رحمٰن نے بتایا کہ مکیش چھابرا کا کہنا تھا انہیں کئی لوگوں نے اے آر رحمٰن کے پاس جانے سے منع کیا اور اس بارے میں کچھ باتیں بھی بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاک سے حریم شاہ بننے والی آخر یہ آڈیو کیوں ریلیز کر رہی ہے؟

‘میں نے وہ باتیں سنیں اور مجھے سمجھ آیا کہ میں (ہندی فلموں کے لیے) کم کام کیوں کر رہا ہوں اور مجھے اچھی فلمیں کیوں نہیں مل رہیں۔ ایک گروہ میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور انہیں اندازہ ہی نہیں کہ وہ نقصان کر رہے ہیں۔لوگوں کو مجھ سے توقعات ہیں لیکن ایک اور گروہ وہ کام ہونے سے روک رہا ہے۔ کوئی بات نہیں، مجھے تقدیر پر یقین ہے اور مجھے یقین ہے کہ سب خدا کی طرف سے آتا ہے۔ تو میں اپنا کام کر رہا ہوں۔ لیکن آپ سب میرے پاس آسکتے ہیں۔ اچھی فلمیں بتائیں اور میرے پاس آئیں۔

آے آر رحمٰن نے سشانت سنگھ کی آخری فلم ‘دل بیچارہ کے لیے میوزک تیار کیا ہے۔یہ فلم جان گرین کے ناول ‘فالٹ ان آر سٹارزپر مبنی ہے۔