Pakistan_crickter_practece match

انگلینڈ میں ہمیں بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں:محمد رضوان

EjazNews

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیریز سے پہلے پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔یہ ٹیم اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہے۔
کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں ایک بار پھر پریکٹس شروع کر دی ہے۔دو سیشنز میں شیڈول پریکٹس کے دوران کرکٹرزبیٹنگ، بائولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا 4روزہ انٹرا،ا سکواڈ پریکٹس میچ کل سےکھیلا جائےگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کی پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ ہمیں بہترین سہولیات انگلینڈ میں مہیا کی جارہی ہے۔ گرائونڈ میں پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔ اور ان تمام سہولیات کا جن کا ہم نے سوچا بھی نہیں تھا وہ بھی یہاں مہیا کی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محنت میں کمی نہیں چھوڑیں گے باقی رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
قومی ٹیم یکم اگست کومانچسٹرروانہ ہو گی۔جہاں پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ5اگست سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی سی بی کا سلیم ملک اور دانش کنیریا کو جواب