waqar_younas

نسیم شاہ اور شاہین شاہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے خوب محنت کر رہے :وقار یونس

EjazNews

قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ٹیلنٹ پر کسی کو شک نہیں۔ دونوں فاسٹ بائولرز بہت محنتی ہیں۔
قومی کرکٹ سکواڈ کے ساتھ دورہ انگلینڈ پر موجود قومی بائولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی سیکھنے میں بہت اچھے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے خوب محنت کر رہے ہیں۔دونوں ہی فاسٹ بائولرز توانائی سے بھرپور ہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران انہوں نےوکٹ لینے کا فن سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں بائولرز پاکستان کرکٹ کیلئے لمبے عرصے تک خدمات سرانجام دینگے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتا جس نے ملک کو بدنام کیا ہو‘