bezos

ایک دن میں 13ارب ڈالر کمانے والا شخص

EjazNews

دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہے۔ ملکوں کی سرحدیں بند ہیں ، ڈرے ہوئے لوگ گھروں سے نہیں نکل رہے ۔ وہی پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کی دولت میں اضافہ آپ کو دنگ کر کے رکھ دے گا۔ ایما زون آئن لائن تجارتی کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ ہے۔ دنیا بھر میں آئن لائن تجارت بڑھی اور خاص طور پر ایسے لوگ جن کی کمپنیاں پہلے سے بہتر کارکردگی دکھا رہی تھیں ان کی چاندی ہو گئی ۔

ایمازون پر لوگوں کا اعتماد کرونا وائرس سے پہلے بھی تھا کیونکہ لوگوں کا خیال ہے کہ اس آن لائن ویب سائٹ پر جو دکھایا جاتا ہے پیکنگ میں بھی وہی ہوتا ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ میں ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ایمازون کے مالک کی دولت میں ایک دن میں 13ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ کسی بھی انسان یا کمپنی کی دولت میں بہت بڑا اضافہ ہے۔
ایمازون کے مالک جیف بیزوس کے اثاثوں میں 74ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔کرونا وائرس کی وبا کے دنوں میں ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کے ایسے اتفاقات جن پر آپ یقین نہیں کریں گے