railway train

کراچی سے لاہور جانے والی ایک اور ٹرین حادثے شکار

EjazNews

شیخوپورہ میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ایک بڑا حادثہ پیش آیاجس میں اطلاعات کے مطابق 20افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے 8افراد کے حالت تشویشناک ہے۔
المناک حادثے میں ہلاک ہونے والو ں میں سکھ یاتری بھی شامل ہیں۔یہ حادثہ فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
روٹین کی پھرتیاں شروع ہو گئیں اور وزیر ریلوے نے ایک بار پھر فوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حادثے کے بعد ریلوے نے فوری طور پر ڈی ای این کو معطل کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق یہ افراد پشاور سے اپنے عزیز و اقارب کے پاس ننکانہ صاحب آئے ہوئے تھے۔ سکھ شہری کسی بزرگ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ننکانہ صاحب آئے ہوئے تھے اور واپس پشاور جارہے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں یکم رمضان المبارک 7مئی کو ہوگا