beef strops with nodels

بیف اسٹرپس ودھ نوڈلز

EjazNews

اشیاءووزن:
گوشت بغیر چربی کا اور اسے پتلی اسٹرپس میں کاٹس لیں)،450گرام، ایک عدد نارنجی کارس اور چھلکے ، سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ، کارن فلور ایک چائے کاچمچہ، تازہ ادرک (چوپ کی ہوئی) ایک انچ لمبی، تل کا تیل دو چائے کے چمچے، گاجر (لمبی کٹی ہوئی) ایک عدد، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی)دو عدد، نوڈلز )حسب ضرورت۔
ترکیب:
ایک پین میںپانی گرم کریں، اس میںنمک اور تیل شامل کردیں ، جب ابال آجائے تو نوڈلز ڈال کر ابال لیں۔ پسندوںکی اسٹرپس کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس پر نارنجی کے چھلکے ڈال دیں اور جوس چھڑک دیں۔ اس کو میرینٹ کر نے کے لیے 30منٹ تک رکھ دیں۔
اس کے بعد پسندوں کا پانی نکال کر الگ کر لیں۔ اس کے بعد سویا سوس، کارن فلور اور ادرک مکس کر لیں۔
پہلے سے گرم برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں پسندے ڈال کر ایک منٹ کے لیے چمچہ چلاتے ہوئے فرائی کریں، یہاں تک کہ ہلکا سرخ ہونے لگے۔ اس میں گاجر شامل کر نے کے بعد 2سے 3منٹ تک مزید پکائیں۔
اس کے بعد ہری پیاز شامل کر کے چمچہ چلائیں اور میرینیٹڈ پانی جو پسندوں سے نکالا تھا وہ ڈال کر پکائیں۔
پکاتے ہوئے مستقل چمچہ چلاتی رہیں۔ یہاں تک کہ ابال آجائے اور گاڑھا ہو جائے ، تیار ہو جائے تو گرما گرم ابلے ہوئے نوڈلز کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پائن ایپل فرائیڈ رائس