Balti Prans

بالٹی پرانز

EjazNews

اشیاءووزن:
فریش پرانز آدھا کلو، پیاز (درمیانی) ایک عدد (سلائس کرلیں)، لہسن (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے) دو عدد، بالٹی مصالحہ دو کھانے کے چمچے، سرخ مرچ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچ دو تین عدد، تیل ایک چوتھائی کپ، ہرا دھنیا حسب ضرورت۔
ترکیب:
تیل گرم کریں۔ پیاز ڈال کر ہلکی براﺅن کرلیں۔ اس کے بعد لہسن اور ٹماٹر ڈال کر بھون لیں۔ اس میں بالٹی مصالحہ، نمک اور سرخ مرچ ڈال کرکچھ دیر اور بھونیں۔ اس کے بعد پرانز ڈالیں اور مزید تھوڑی دیر فرائی کریں۔ آخر میں ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اتار لیں۔ نان کے ساتھ سرو کرلیں۔
بالٹی مصالحہ بنانے کیلئے:
کڑ ی پتہ 6-8عدد، ہری مرچ دو عدد، پودینے کے پتے 8-10عدد، خشک ثابت دھنیا 2کھانے کے چمچے، ثابت زیرہ 2کھانے کے چمچے، چھوٹی الائچی 3-4عدد، لہسن پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ، ادرک پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ، ثابت سرخ مرچ 6-8عدد۔
ترکیب:
کڑی پتہ ہری مرچ،پودینہ ، دھنیا، زیرہ، الائچی ، لہسن ، ادرک ، سرخ مرچ مکس کرلیں اوربھون کر گرائنڈ کر لیں۔ جب چاہیں حسب ضرورت استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹھی کچوری