haleema_sultan

پاکستان مضبوط اور محفوظ ہے :حلیمہ سلطان (اسرا)

EjazNews

ارتغل سلطان پاکستان میں ہر دلعزیز ڈرامہ ہے اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پی ٹی وی کہیں کھو گیا تھا صرف اس ڈرامہ کے ایک سیزن نے پی ٹی وی کو لوگوں کی نظروں کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا ہے۔
اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں خاص توجہ ملی۔ ارتغل اور حلیمہ سلطان بہت مقبول ہوئے۔اسرا نے حلیمہ سلطان کے کر دار میں پاکستانی خواتین میں بھی مقبولیت پائی۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں نے اپنے منظوم عزائم پورے کرنے کی کوشش کی جسے پاکستانی کی سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ اور ثابت کیا کہ وہ بے خبر نہیں ہیں۔

https://twitter.com/Esra___Bilgic/status/1277532368702566400?s=20

اسرار (حلیمہ) نے کراچی سٹاک ایکسچینج میں ہونے والےحملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے انڈیا کو سخت الفاظ میں تنبیہ کی ہے ۔وہ لکھتی ہیں کہ پاکستان مضبوط اور محفوظ ہے۔

یاد رہے دہشت گردی کی اس کارروائی میں چار مسلح دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر ، چار سکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں