aconime

فنانس بل 2020منظور، حکومتی اکثریت پچھلے سال 29اور اس سال 41ہو گئی

EjazNews

فنانس بل کی ترامیم اور شق وار ووٹنگ سے قبل وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک ہوئے، ووٹنگ کے دوران حکومتی اراکین کی بڑی تعداد نے ڈیسکز بجائے اور وزیراعظم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
قومی اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئےٹوئٹ میں کہا کہ ‘ پچھلے کئی دن سے اپوزیشن کے کیے جانے والے بلند دعووں،کچھ میڈیا کےسنسنی خیز تجزیوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ گزشتہ برس کی 29 ووٹ کی اکثریت کے مقابلے میں اس سال حکومت کی اکثریت بڑھ کر 41 ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام ساتھیوں اور خصوصی طور پر تحریک انصاف کے ورکرز کو بھی مبارکباد دی۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی۔
اس سے قبل حکومت نے فنانس بل کی شق نمبر کی منظوری میں اپوزیشن کو شکست دی تھی، شق 9 کی حمایت میں 160 اور اس کی مخالفت میں 119 ووٹس دئیے گئے تھے۔
جس کے بعد اپوزیشن نے شق وار ووٹنگ میں ہار کے باعث حتمی منظوری کے لیے ووٹنگ پر زور نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں