Spicla_kagani Bariani

کاغانی بریانی

EjazNews

اشیاء ووزن: گوشت ایک کلو، چاول دو کپ، آئل آدھا کپ، پیاز آدھا کپ چوپ کیا ہوا، لونگ دو عدد، چھوٹی الائچی پانچ عدد، دار چینی ایک سٹک، دہی آدھا کپ پھینٹ لیں، پیلا مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، لیمب کی یخنی دو کپ، جاوتری ایک چٹکی، پودینہ چوپ کیا ہوا چائے کا ایک چمچ، کیوڑھ چند قطرے، کریم آدھا کپ، مکھن پگھلا ہو تین چائے کے چمچے، زعفران ایک چائے کا چمچہ، ادرک لمبی کاشیں کاٹ لیں ایک انچ-

ترکیب: ایک پین میں تیل گرم کریں اور پیاز برائون کر لیں اس کے بعد الائچی، دارچینی اورلونگ کو ہلکا سا فرائی کر لیں_ کچھ دیر بعد گوشت ڈال کر پکائیں- دہی، پیلا مرچ مصالحہ اور نمک ملا لیں- اس کو خشک ہونے تک پکائیں اور اس کے بعد یخنی ملا دیں- گوشت گلنے تک پکائیں اورالگ پین میں چاولوں کو ابال لیں جب ایک کنی رہ جائےتو اتار کر چھان لیں- گوشت کے ٹکڑے ایک ہیٹ سٹروک کیسرول میں پھیلا دیں- کری کی آدھی مقدار کو اوپر ڈال جاوتری، پودینے، ادرک اور کریم کو اوپر پھیلا دیں- چاولوں کی آدھی مقدار کو گوشت کے اوپر رکھ دیں- باقی بچی ہوئی کریم، کری، پگھلا ہوا مکھن، اور زعفران کو پانی میں کرش کر کے دھوئیں- باقی چاولوں کو اوپر ڈال دیں اور کیسرول کو اوپر سے ڈھک کر سیل کر دیں- اسے دس پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں- پک جانے پر ادرک سے گارنش کریں اور پودینے کے دہی والے رائتے کے ساتھ صرف کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں