mirchi Salan

مرچی کا سالن

EjazNews

اشیاءووزن:
ہری مرچیں (بڑی)18-20عدد، تیل (مرچیں تلنے کے لیے)2کھانے کے چمچے، تل 2کھانے کے چمچے، مونگ پھلی (بھونی ہوئی )آدھا کپ، رائی ایک چائے کا چمچہ، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، تیل فرائی کرنے کےلئے ، زیرہ ایک چائے کاچمچہ، خشک سرخ مرچ 2عدد، ہلدی پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، پیاز (درمیانہ سائز کی) 1عدد، ادرک 1انچ کا ٹکڑا، لہسن کے جوئے 6-8عدد، کری پتہ 8-10عدد، املی کا گودا 2کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
ہری مرچوں کو دھو کر بیج سے لمبائی کے رخ میں کاٹ کر چاپ کرلیں، اس کے بعد 1منٹ کے لیے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں، اخبار پر پھیلا کر ایک طرف رکھ دیں۔
پیاز کو چھیل کر کدو کش کر لیں، ادرک کو چھیل کر موٹا چوپ کر لیں، تل ، دھنیا اور زیرے کو توے پر بھون لیں۔ اس کومونگ پھلی، خشک لال مرچ، ادرک، لہسن کے ساتھ مکس کر کے پیسٹ بنالیں۔
ایک پین میں تیل گرم کریں، اس میں رائی شامل کریں، کڑ کڑانے لگے تو کڑی پتہ ڈال دیں۔ اس میں پیاز ڈال دیں اور اس وقت فرائی کریں کہ جب یہ ہلکی براﺅن ہونے لگے اور مستقل چمچہ چلاتی رہیں۔
اس کے بعد ہلدی پاﺅڈر شامل کرنے کے بعد اچھی طرح مکس کر لیں ساتھ ہی مصالحہ پیسٹ ڈالیں اور تین منٹ تک پکائیں اور مستقل چمچہ چلاتی رہیں۔ ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے ابال لیں جب ابال آجائے تو آنچ ہلکی کر لیںاور دس منٹ تک پکائیں املی کا گودا، شامل کرلیں (اگر زیادہ گاڑھا ہو تو پانی میں حل کر کے ڈالیں)۔
اس کے بعد فرائیڈ ہری مرچ اورنمک ڈال کر ہلکی آنچ پر 8-10منٹ تک پکائیں اور پراٹھوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں