imran_khan_kashmir

آزاد جموں و کشمیر کی پوری آبادی اور خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کو ہیلتھ کارڈ ملیں گے: وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے مظفر آباد میں کنٹرول لائن کے رہائشیوں کیلئے احساس کیش پروگرام کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے ایک لاکھ اڑتیس ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔ آزاد کشمیر میں بارہ لاکھ افراد کو صحت کارڈز ملیں گے جس کے ذریعے وہ کسی بھی ہسپتال سے دس لاکھ روپے تک کی علاج معالجے کی سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کی پوری آبادی اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کو ہیلتھ کارڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی انتہا پسند حکومت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر مظالم میں اضافہ کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں پر منظم انداز میں ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے۔ نریندر مودی کے ہاتھ بھارتی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ موجودہ بھارتی حکومت راشٹریہ سوائم سیوک سنگ کے نظریات پر عمل پیرا ہے جو نازی ازم کے نسلی اور پر تشدد نظریات سے اخذ کئے گئے ہیں۔ بھارت کی انتہاپسند حکومت کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ظاہر کیا۔ بھارت حکومت اپنی ہندوتوا سوچ کے زیر اثر اقلیتوں کو کم تر سمجھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں