sudan

سوڈان میں سمگلنگ روکنے کیلئے عورتوں کو تولا جائے گا

EjazNews

سوڈانی حکومت کے ایک عجیب و غریب فیصلے نے پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ۔ فیصلہ یہ ہے کہ ملک کے دارالحکومت خرطوم کے ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والا خواتین کو تولا جائے گا۔سوڈانی خود مختار کونسل کے نائب سربراہ محمد حمدان حمیدتی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سونا لے کر جانے کا سلسلہ روکنے کے لیے فوج ایئر پورٹ پر موجود ہوگی، سونا سمگل کرنے کے لیے خواتین کا استعمال بند کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک سونا لے کر جانے کے لیے خواتین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ خواتین کو بھاری زیورات پہنائے جاتے ہیں اور پھر انہیں چند دن دبئی کی سیر کرائی جاتی ہے، اس کے بعد خواتین زیوارات سے خالی لوٹتی ہیں۔ملک سے سونا سمگل کرنے کا یہ طریقہ فرسودہ ہو چکا ہے، معاشرتی روایات کا احترام کرتے ہوئے ہم خواتین کو کچھ نہیں کہہ سکتے مگر اب ایئرپورٹ حکام بیرون ملک جانی والی خواتین کا وزن چیک کریں گے۔
حمیدتی نے کہا ہے کہ خواتین جتنا سونا چاہیں لے جائیں مگر واپسی میں پھر ان کا وزن چیک کیا جائے گا، اگر وہ سونے کے بغیر لوٹیں تو انہیں 10 سال قید ہوگی۔ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا ارادہ کر رکھا ہے، سونا سمگل کرنے والے، غیر ملکی کرنسی میں ہیر پھیر کرنے والے اور بلیک مارکیٹ کے تاجروں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں