markshi bangan chicken

مراکشی بینگن چکن

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن (8عدد ٹکڑے کٹوالیں)ڈیڑھ کلو، چنے دو سو گرام، بینگن ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ، زیتون کا تیل آدھا کپ، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، زعفران ایک چٹکی ، لہسن کا جوا(چوپ کرلیں)ایک عدد، پانی تین کپ، لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد۔
ترکیب:
پتیلی میںپانی گرم کر کے اس میں چنے ڈالیں اور چنوں کو ڈھک کر پکالیں۔ بینگن کو دھو کر اس کے ڈنٹھل کاٹ لیں اور اس کے تین چار انچ موٹے سلائسز کاٹ لیں۔ ایک کھانے کا چمچہ نمک چھڑک کر بینگن کو ایک پیالے میں ڈال کر 15منٹ کے لئے رکھے رہنے دیں۔ اس کے بعد بینگن کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور کچن پیپر سے اسے خشک کرلیں۔
سوس پین میں تین کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے اس میں بینگن کی آدھی مقدار ڈال کر آٹھ دس منٹ تک براﺅن ہو جانے تک فرائی کریں۔ اس کے بعد فرائی کئے ہوئے بینگن کو سوس پین میں سے باہر نکال لیں۔
سوس پین میں مزید تیل گرم کر کے اس میں بینگن کے بقیہ سلائسز کو ڈال کر تقریباً دس منٹ تک براﺅں کریں اس کے بعد نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
باقی بچے ہوئے تیل کو فرائی پین میں ڈال کر گرم کریں۔ چکن پیسز پر نمک اور سیاہ مرچ پاﺅڈر چھڑکیں اور اسے سوس پین میں ڈال کر پانچ سات منٹ تک تمام اطراف سے گولڈن براﺅن ہو جانے تک فرائیں کریں۔
چنوں میں سے پانی نتھار کر اسے چکن کے ساتھ شامل کر کے چمچہ چلائیں۔
ادرک، زعفران، لہسن، نمک اور تین کپ پانی ڈالیں اور تیز آنچ پر ایک مرتبہ ابالنے کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور ڈھکن ڈھک کر 40-50منٹ تک اتنا پکائیں کہ مرغی کا گوشت ہڈیوں پرسے الگ ہو جائے۔ اگر گریوی خشک محسوس ہو رہی ہو تو اس میں وقفے وقفے سے تھوڑا بہت پانی ڈال سکتے ہیں ۔ ایک پیالے میں ساری گریوی بمعہ لوازمات کے نکال کر رکھ لیں۔
فرائی کئے ہوئے بینگن کو پوٹیٹو میشر سے خوب اچھی طرح میش کرلیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس، نمک اور سیاہ مرچ پاﺅڈر شامل کریں۔
کیسرول ڈش میں میش کئے ہوئے بینگن ڈال کر اس کے اوپر باقی بچا ہوا لیموں کا رس اور تیار کیا ہوا چکن اور چنوں کا مکسچر ڈال کر کیسرول کا ڈھکن اچھی طرح ڈھک دیں۔ یا پھر فوائل پیپر سے کو ور کر کے کیسرول ڈش کو پہلے سے گرم اوون میں رکھ کر 120 Cپہ پانچ آٹھ منٹ تک بیک کریں۔
مزیدار مراکشی بینگن چکن تیار ہے۔ ٹماٹر اور ہری مرچ سے گارنشنگ کر کے سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں