muhammad Hafeez

محمد حفیظ نے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کا دعویٰ کر دیا،پہلے ٹیسٹ خراب تھا یہ اب کا؟

EjazNews

گزشتہ چند روز سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہو رہےپہلے تین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ پوزیٹو آئے اور اس کے بعد مزید سات کھلاڑیوں کے ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد دس کھلاڑی کرونا کا شکار ہو گئے۔ جس میں پاکستانی ٹیم کے محمد حفیظ بھی شامل تھے۔
ان کی پوزیٹو رپورٹ آنے کے انہوں نے اپنی دلی تسکین کیلئے اپنا اور اپنے گھر والوں کا دوسری جگہ سے ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ سے متعلق حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی ہے۔
اب ان کی اس شیئرنگ کے بعد نئے سوالات پیدا ہونا شروع ہو چکے ہیں کہ کیا ٹیسٹ کٹس میں کوئی مسئلہ ہے یا پھر ایک ہی شخص میں کرونا ایک وقت میں ہوتا ہے اور دوسرے وقت میں نہیں ہوتا۔
اگر محمد حفیظ کی رپورٹ منفی ہے تو یہ بہت سے نئے سوالات کو جنم دے گی کہ آیا پاکستان میں موجود کرونا کٹس میں تو کوئی مسئلہ تو نہیں یا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز یا اس کی تشخیص جس طرح ہونی چاہیے ہو نہیں پارہی؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں