linkin chicken carry

لنکن چکن کری

EjazNews

اشیاءووزن:
مرغی (ٹکڑے کروالیں)ایک کلو، ادک (سلائس میں کٹی ہوئی )ایک چائے کا چمچہ، لہسن کے جوئے دو عدد، چھوٹی پیاز دس پندرہ عدد، ہری مرچ ایک عدد، الائچی دو عدد، لونگ دو عدد، لال مرچ پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچہ، پیپر یکا پاﺅڈر دو چائے کے چمچے، املی دو کھانے کے چمچ(املی کو 3کھانے کے چمچے پانی میں بھگو دیں)، کری پاﺅڈر تین کھانے کے چمچے، ہلدی پاﺅڈایک چوتھائی چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ،دار چینی ایک اسٹک، لیمن گراس آدھی اسٹک، کری پتہ حسب ضرورت، میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، کوکونٹ ملک تین سو ملی لیٹر، لیموں کا جوس آدھا کپ، تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
مرغی کو اچھی طرح صاف کرلیں، لہسن کو کوٹ لیں، پیاز اور ہری مرچ کے سلائسز کاٹ لیں۔
لونگ اور الائچی کوٹ کر ایک پیالے میں ڈال دیں، اس میں ادرک، لہسن، لال مرچ، پیپر یکا پاﺅڈر، املی کا پانی، کری پاﺅڈر، ہلدی، نمک اور دار چینی۔
اچھی طرح مکس کر کے مرغی پر لگا دیں ، اسے 30-60منٹ کے لیے میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔ ایک پین میں تیل گرم کریں، اس میں لیمن گراس ، کری پتے، میتھی دانہ، پیاز اور ہری مرچ ڈال کر پکاتے رہیں ۔ فرائی کرنے کے بعد مرغی شامل کر کے 3منٹ تک پکائیں، اس کے بعد کوکونٹ ملک شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔
ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ مرغی گل جائے ، لیموں کا جوس شامل کر کے کچھ دیر دم پر رکھ دیں، تیار ہوجائے تو نان کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں