pcb_team

دورہ انگلینڈ کرنے والی ٹیم کے ہر 5سے7دن بعد کرونا ٹیسٹ ہوگا:ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز

EjazNews

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر جانے والی ہے ۔اس ٹیم کی فٹنس کا خیال رکھنا اس ٹیم کیلئے بہت اہم بلکہ میزبانوں کیلئے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق انگلینڈ جانے والی ٹیم کےہر 5سے 7دن بعد کرونا ٹیسٹ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث خطرات موجود ہیں۔
جس کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے گا انہیں 15روز کیلئے گھر میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے پر ہی وہ ٹیم کو جوائن کر سکے گا۔
پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد جہاں کھلاڑی محفوظ رہیں گے وہاں ملک کی نیک نامی بھی متاثر نہیں ہوگی کیونکہ یہاں سے اگر انگلینڈ جا کر کسی کا ٹیسٹ ائیر پورٹ پر مثبت آتا ہے تو یہ شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں